: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جناب نبی قریشی رکن بلدیہ بیدر کے بموجب حضرت سید جمال بہار ؒ موقوعہ محلہ مستعد پورہ بیدر کا سہ روزہ سالانہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔حسب عمل روایت قدیم 24محرم م 7نومبر برو ز ہفتہ بعد ادائیگی نماز عشاء جلوس صندل برآمد ہوگا۔جلوس صندل صدی تعلیم ؒ ، علی باغ، سمنٹ روڈ گاوان چوک سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت ممدوح ؒ مستعد پورہ پہونچیگا۔جہاں جمیع برادران جمیعۃ القریش وعقیدت مندان صندل مالی کی خصوصی خدمات انجام دیں گے۔
گلہائے عقیدت سلام و نیاز،فاتحہ تقسیم و تبرکات ہوں گے اور بعد نماز فجرمسجد درگاہ حضرت ممدوح ؒ میں ختم قرآن مجیداور تناول طعام کا اہتمام ہر خاص و عام کیلئے رہیگا۔ 25اور26محرم م 8اور9نومبر بروز اتوار ،پیرٹھیک 9بجے شب تا قبل از وقت نماز فجر حیدرآباد کے ممتاز قوال جناب اسد وارثی و امجد وارثی ساز پر نعتیہ ، منقبتی و عرفانی کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔جناب نبی قریشی نے بتایا کہ سالانہ عرس شریف کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔جمیع جمیعۃا لقریش و اہلیان محلہ مستعد پورہ بیدر نے بلا لحاظ مذہب وملت عقیدت مندان حضرت ممدوحؒ سے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل فرمانے کی گذارش کی ہے۔***